Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مرتضیٰ سولنگی نے وزارت پارلیمانی امور کا اضافی چارج سنبھال لیا

اسلام آباد: نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے وزارت پارلیمانی امور کا اضافی چارج سنبھال لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وفاقی وزیر مرتضیٰ سولنگی نے وزارت پارلیمانی امور کا دورہ کیا جہاں انکی سیکریٹری وزارت پارلیمانی امور اور دیگر حکام سے ملاقات ہوئی۔

اس موقع پر نگران وزیر اطلاعات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی کو وزارت پارلیمانی کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

واضح رہے کہ نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کو وزارت پارلیمانی امور کا اضافی چارج سونپا تھا۔

گزشتہ روز نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے مرتضیٰ سولنگی کو پارلیمانی امور کا اضافی چارج دینے کی منظوری دی تھی، جس کے بعد کابینہ ڈویژن نے مرتضیٰ سولنگی کو پارلیمانی امور کا اضافی چارج دیئے جانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا تھا۔

یاد رہے کہ مرتضیٰ سولنگی اس وقت نگران وفاقی وزیر اطلاعات کے فرائض بھی سرانجام دے رہے ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں