Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شادی کی تقریب میں ماہرہ خان کے ڈانس کی دھوم

پاکستان اور بھارت میں یکساں طور پر مقبول سپراسٹار ماہرہ خان کی ڈانس کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔

پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے حال ہی میں ماڈل، فیشن ڈیزائنر اور ایونٹ مینجمنٹ کمپنی کی سربراہ  فریحہ الطاف کے بیٹے تورہان جیمز کی شادی میں شرکت کے لیے تھائی لینڈ کا رخ کیا اور مہندی کی تقریب میں اپنے رقص سے چار چاند لگا دئیے۔

سوشل میڈیا پر جہاں کچھ لوگوں نے اداکارہ کے رقص کی تعریف کی تو وہیں کچھ افراد نے  ان کے لباس اور ڈانس کے انداز کے انتخاب پر تنقید بھی کی۔

وائرل ڈانس ویڈیو:

اس مہندی کی تقریب سے صرف ماہرہ خان کے ڈانس کی ہی دھوم نہیں مچی بلکہ فریحہ الطاف نے بھی بیٹے کی شادی پر مختلف گانوں پر کمال مہارت سے رقص کرکے خوب داد وصول کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sadiq Saleem (@sadiqidas)

قابل ذکر بات یہ بھی ہے کہ اس مہندی کی تقریب میں ماہرہ خان نے وہی سرخ وسفید لباس اور زیور پہنا تھا جو انہوں نے حال ہی میں ہونے والی اپنی دوسری شادی کے ایک ایونٹ پر زیب تن کیا تھا ۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

ماہرہ خان نے پہلی شادی 2007 میں علی عسکری نامی شخص سے کی تھی، جن سے ان کا بیٹا اذلان ہے، شادی کے 8 سال بعد 2015 میں ان کی طلاق ہوگئی تھی۔

ماہرہ خان کی دوسری شادی رواں سال 2 اکتوبر کو ان کے دیرینہ دوست اور نامور کاروباری شخصیت  سلیم کریم سے ہوئی ہے۔

اداکارہ کی شادی کی تقریبات کی ویڈیوز اور تصاویر نے بھی سوشل میڈیا پر بے حد مقبولیت حاصل کی۔

انہیں شوبز سمیت تمام ہی شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی جانب سے شادی کی مبارک باد پیش کی گئی اور اس نئے جوڑے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

 

متعلقہ خبریں