Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پوجا بھٹ بھی فلسطینی بچوں کیلئے غمزدہ ہوگئیں

بالی وڈ کی نامور فلمساز اور سینئیر اداکارہ پوجا بھٹ بھی غزہ میں جاری اسرائیلی بربریت کے خلاف اور فلسطینیوں کے حق میں بول پڑیں۔

پوجا بھٹ نے غزہ کی صورتحال پر دلبرداشتہ ہو کر سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ایکس  پر  مشہور فلسطینی شاعر خالد جمعہ کی ایک نظم شیئر کی، جس میں غزہ کے معصوم بچوں کی حالتِ زار پر گہرے دکھ کا اظہار کیا گیا ہے ۔

 اُنہوں نے یہ نظم شیئر کرتے ہوئے کوئی کیپشن لکھنے کے بجائے صرف ایک ٹوٹے ہوئے دل والے ایموجی کا استعمال کیا۔

غزہ پر اسرائیلی افواج کی بمباری اور گولہ باری ایک منٹ بھی نہ رک سکی۔

اسرائیلی فوج نے غزہ کو معصوم بچوں کا قبرستان بنا دیا ہے، روزانہ 134 بچے اسرائیلی بم باری کا نشانہ بن رہے ہیں، 32 دنوں میں 4 ہزار 237 بچے شہید ہوچکے ہیں۔

اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسیف نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ غزہ میں ہر 10 منٹ میں 1 بچہ شہید ہو رہا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

 

 

متعلقہ خبریں