Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ ازبکستان روانہ

نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ ازبکستان روانہ ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ ازبکستان کے دو روزہ دورہ پر روانہ ہو گئے۔

اس موقع پر انوار الحق کاکڑ اقتصادی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کریں گے اور عالمی رہنماؤں سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔

دوسری جانبکچھ دن قبل نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے جمہوریہ روانڈا کی سینیٹ کے صدر ڈاکٹر کالندا فرانکوئس زیویئر کی قیادت میں ایک وفد نے ملاقات کی جس میں نگراں وزیر اعظم نے پاکستان کی افریقی براعظم کے ساتھ اپنے تعلقات بالخصوص تجارت، سرمایہ کاری، آئی ٹی، زراعت اور عوام کی سطح پر تبادلوں کی خواہش سے آگاہ کیا۔

نگراں وزیر اعظم انوار الحق نے پاکستان اور روانڈا کے درمیان دوستانہ اور خوشگوار تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا جبکہ انوار الحق نے روانڈا کی حالیہ برسوں میں حاصل کی گئی شاندار اقتصادی ترقی کو بھی سراہا۔

ملاقات میں جمہوریہ روانڈا کے سینیٹ کے صدر نے اپنے وفد کے پرتپاک استقبال پر اظہار تشکر کیا جبکہ اسلام آباد میں قیام کے دوران انہوں نے ارکان پارلیمنٹ، سرکاری افسران اور نجی شعبے سے بہت مفید ملاقاتیں کیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں