ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے سالانہ امتحانات سال 2023ء ایس ایس سی پارٹ ٹو سائنس و جنرل گروپ ریگولر اور پرائیویٹ کے اسکروٹنی فارم جمع کرانے کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے سالانہ امتحانات سال 2023ء ایس ایس سی پارٹ ٹو (جماعت دہم) سائنس و جنرل گروپ ریگولر اور پرائیویٹ کے اسکروٹنی فارم 13نومبر سے 30نومبر 2023ء تک جمع کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔
بورڈ کے قائم مقام ناظم امتحانات خالد احسان کے مطابق بورڈ سے الحاق شدہ اسکولوں کے طلباء و طالبات اسکروٹنی فارم نیشنل بینک، عسکری کمرشل بینک، یونائیٹڈ بینک، حبیب بینک اور بورڈ آفس بوتھ سے فارم حاصل کر کے بورڈ سے ملحق انہی بینکوں میں جمع بھی کرا سکتے ہیں۔
خالد احسان کا مزید کہنا ہے کہ بورڈ سے الحاق شدہ اسکولوں کے طلباء و طالبات اسکروٹنی فارم 13نومبر سے 30نومبر تک جمع کرا سکتے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















