نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہےکہ انسداد سموگ کے لئے اٹھائے گئے اقدامات سے سموگ میں ضرور کمی آئے گی۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے بند روڈ کنٹرول ایکسس پراجیکٹ کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام سے اپیل ہے چھٹی کے روز اپنے گھروں میں قیام کریں، دفعہ 144 نافذہے لوگوں کو غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہیں آنے دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ یوم اقبال پر اتنی سختی نہیں ہوگی لیکن بعد میں سختی سے انسداد سموگ اقدامات پر عملدرآمد کیا جائے گا، جتنی ٹریفک کم ہوگئی اتنی ماحول بہتر کرنے میں آسانی ہوگی۔
محسن نقوی نے یہ بھی کہا کہ سموگ کے حوالے سے اگلے 4 روز انتہائی اہم ہیں، تاجر برادری سے رابطے میں ہیں، آج تاجربرادری مارکیٹیں بند کرنے کے حوالے سے اعلان بھی کرے گی، انسداد سموگ کے لئے اٹھائے گئے اقدامات سے سموگ میں ضرور کمی آئے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ گورنر سٹیٹ بینک سے سموگ کیلئے کیے گئے اقدامات کے حوالے سے بات چیت کی، کوشش ہے بند روڈ پراجیکٹ 31جنوری تک مکمل کر لیا جائے، بند روڈ کنٹرول ایکسس پراجیکٹ سے رنگ روڈ سرکل مکمل ہو گا،ایس ایل تھری اور بند روڈ ایک ساتھ منسلک ہونگے۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا یہ بھی کہنا تھا کہ ساری اہم سڑکوں پر کام ہورہا ہے مستقبل میں بہت مثبت اثر ات مرتب ہونگے، زیرتکمیل ترقیاتی پراجیکٹس کی وجہ سے ٹریفک مسائل اور دشواری ضرور ہے لیکن تکمیل پر 30منٹ کا سفر 15منٹ کا ہو گا، لانگ ٹرم فائدہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ایس ایل فور پراجیکٹ وفاقی حکومت کا ہے، پنجاب حکومت اس میں اپنا کردار ادا نہیں کر سکتی جبکہ 6،6 سال سے نامکمل پراجیکٹس کوشش کرکے مکمل کررہے ہیں۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے یہ بھی کہا کہ سیف سٹی پراجیکٹ لاہور کی منٹینس کم لاگت میں کروائی ہے، پوری کوشش ہے جہاں پیسہ بچ سکتا ہے بچایا جائے، محکمہ تعمیرات و مواصلات اور محکمہ صحت ملکرہیلتھ پراجیکٹس کی تکمیل کیلئے دن رات کام کررہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ صحافی برادری بھی گواہ ہے کہ ہفتوں کا کام دنوں میں کیا جارہا ہے، محکمہ تعمیرات و مواصلات اور محکمہ صحت ملکرہیلتھ پراجیکٹس کی تکمیل کیلئے دن رات کام کررہے ہیں۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا یہ بھی کہنا تھا کہ کل ملتان جارہا ہوں جہاں کارڈیالوجی کاکئی سالوں سے زیر التواء پراجیکٹ مکمل کیا جارہا ہے جبکہ شجاع آباد فلائی اوور ملتان پر بھی کام تیزی سے جاری ہے، جس شہر کا بھی وزٹ کرتاہوں تو جاری پراجیکٹس پر کام کا جائزہ ضرور لیتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ چلڈرن ہسپتال ملتان کی ایمرجنسی پر کام شروع ہے، اگلے 10سے 15دنوں میں مکمل ہوجائے گا جبکہ راولپنڈی میں رنگ روڈ پچھلے 20سال سے زیر التواء تھا، کام شروع ہوگیا ہے، جلد سرپرائز دیں گے۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے مزید کہا کہ ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی پر بڑے پیمانے پر کام ہورہا ہے، ساہیوال میں چلڈرن ہسپتال سمیت تین چار بڑے پراجیکٹس پرکام ہورہا ہے جبکہ ساہیوال میں زیر تعمیر برج کو بھی مکمل کرارہے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















