بالی وڈ کی اداکارہ کرینہ کپور خان نے آنے والی نئی میگا ایکشن فلم سنگھم اگین میں اپنے کردار ’اونی باجی راؤ سنگھم‘ کی پہلی جھلک شیئر کی ہے۔
بالی وڈ میں بیبو کے نام سے مشہو کرینہ کپور نے انسٹا گرام پر یہ پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’سخت، مضبوط اور سنگھم کی طاقت! اونی سنگھم سے ملیے ‘۔
View this post on Instagram
خطروں کے کھلاڑی اکشے کمار نے بھی انسٹا گرام پر اپنے کردار کو متعارف کرواتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’ آئیلا رے آئیلا، سوریاونشی آئیلا’ یہ ’اے ٹی ایس چیف ویر سوریاونشی‘ کے داخلے کا وقت ہے۔ کیا آپ تیار ہیں؟‘۔
View this post on Instagram
اس سے قبل سپراسٹار اجے دیوگن نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹر شئیر کیا اور ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ ’میرے پولیس اسکواڈ کا سب سے بدنام افسر، رنویر سنگھ بحیثیت انسپکٹر سنگرام بھالراؤ عرف سمبا، جوکہ پہلے سے زیادہ متاثر کن اور مضبوط نظر آرہا ہے‘۔
The most notorious officer of my squad, #Simmba!#SinghamAgain @RanveerOfficial @ADFFilms @RSPicturez @jiostudios @RelianceEnt #Cinergy pic.twitter.com/Kf0eJPi4qO
— Ajay Devgn (@ajaydevgn) October 30, 2023
اس فلم میں اکشے کمار، اجے دیوگن، رنویر سنگھ، کرینہ کپور، دیپیکا پڈوکون ، ٹائیگر شیروف اور شویتا تیواری بھی شامل ہیں۔
اس سے قبل دیپیکا پڈوکون نے انسٹاگرام پر فلم سنگھم اگین کے اپنے متاثر کن کردار پولیس آفیسر ’شکتی شیٹی‘ کا تعارفی روپ شیئر کیا تھا۔
View this post on Instagram
View this post on Instagram
واضح رہےکہ سنگھم 2011 میں ریلیز ہوئی، جس میں کاجل اگروال، اجے دیوگن اور پرکاش راج نے مرکزی کردار ادا کیاتھا۔
اس کے بعد 2014 میں سنگھم ریٹرنز آئی ، جس میں اجے دیوگن کے ساتھ کرینہ کپور نے مرکزی کردارادا کیااور اب 2024 کی دیوالی پر’سنگھم اگین‘ سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں















