Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بڑی گرفتاریاں ہوگئیں

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنماء علی نواز اعوان اور عامر ڈوگر کو گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے مفرور سینئر رہنماء علی نواز اعوان اور عامر ڈوگر کو مانسہرہ کے علاقے بٹل سے گرفتار کیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنماء علی نواز اعوان اور عامر ڈوگر گرفتار

دونوں رہنماؤں کیخلاف 9 مئی کے پُرتشدد واقعات میں ملوث ہونے سمیت دیگر الزامات تھے۔

عامر ڈوگر اور علی نواز اعوان بٹل سے پی ٹی آئی کے مقامی رہنماء حزب اللہ کے حجرے میں روپوش تھے۔

واضح رہے کہ عامر ڈوگر کو اس سے قبل بھی ایک بار گرفتار کیا گیا تھا تاہم وہ حراست سے فرار ہوگئے تھے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں