نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ ازبکستان کے دو روزہ سرکاری دورے کے بعد پاکستان کے لئے روانہ ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ ازبکستان کے دو روزہ سرکاری دورے کے بعد پاکستان کے لئے روانہ ہوگئے ہیں، تاشقند کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ازبکستان کے وزیر اعظم نعمتویچ عارفوف اور پاکستانی سفارتی عملے نے نگراں وزیر اعظم کو رخصت کیا۔
اپنے دو روزہ دورہ ازبکستان میں نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے 16ویں اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) سربراہی اجلاس میں شرکت کی اور عالمی رہنمائوں سے ملاقاتیں بھی کیں۔
خوش ہوں کہ ای سی او کا اگلا سیکریٹری جنرل پاکستان سے ہوگا، نگراں وزیراعظم
تاشقند میں اقتصادی تعاون تنظیم کے 16ہویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑنے کہا کہ ای سی اوکے16سربراہی کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کرنااعزازہے، ای سی او ممبرممالک معدنی وسائل سے مالامال ہیں۔
وزیراعظم انوارالحق کاکڑنے کہا کہ اقتصادی تعاون تنظیم خطےکی ترقی کےلیےاہم فورم ہے، خطے میں تجارتی سرگرمیوں سے ہی ترقی ممکن ہے، ای سی اوریجن میں مزیدسرحدی اورتجارتی راہداریوں کی ضرورت ہے۔
انوارالحق کاکڑنے کہا کہ ای سی اوممالک کےدرمیان تجارتی راہداریاں اہم کرداراداکررہی ہیں، خوش ہوں کہ ای سی او کا اگلا سیکریٹری جنرل پاکستان سے ہوگا۔
اجلاس کے دوران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے مظالم رکوانے کا بھی مطالبہ کیا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















