Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کن پاکستانیوں پر یو اے ای نے ویزا کے اجراء پر پابندی لگادی؟ جانیے

متحدہ عرب امارات نے پاکستان کے غیرمہارت یافتہ ورکرز کیلئے ویزوں کا اجراء معطل کر دیا ہے۔

غیرحتمی میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ اماراتی حکومت کی طرف سے پاکستان کے غیرمہارت یافتہ ورکرزپر یہ پابندی کسی پیشگی نوٹس اور واضح وجہ بتائے بغیر عائد کی گئی ہے۔

 گردش کرتی اس خبر کے بعد متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی ورکرز کی ایک بڑی تعداد بے یقینی صورتحال سے دوچار ہو گئی ہے۔

دوسری جانب پاکستان اوورسیز امپلائمنٹ پروموٹرز ایسوسی ایشن کی طرف سے بھی اس اقدام پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستانی تارکین وطن متحدہ عرب امارات کی کل آبادی کا 10 فیصد ہیں اور ان کا ایک بڑا حصہ غیرمہارت یافتہ ورکرز پر مشتمل ہے۔

 یہی وجہ ہے کہ اماراتی حکومت کے اس اقدام سے پاکستانی کمیونٹی میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں