Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسد قیصر سے متعلق بھی اہم خبر آگئی

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے متعلق بھی اہم خبر آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی گرفتاری سے متعلق درخواست پرپشاور ہائیکورٹ نے اینٹی کرپشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا ہے۔

 پشاور ہائیکورٹ میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی گرفتاری سے متعلق درخواست پر سماعت جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس وقار احمد نے کی۔

  عدالت میں وکیل درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ اسد قیصر کو بنی گالہ سے گرفتار کیا گیا، اسد قیصر کو صوابی کے کیس میں اینٹی کرپشن نے گرفتار کیا، کئی دن گزر گئے ابھی تک اسد قیصر کو اڈیالہ جیل میں رکھا ہے۔

وکیل درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو صوابی منتقل کیا جائے، اے اے جی نے کہا کہ انہیں اسلام آباد سے گرفتار کیا ہے یہاں ان کی درخواست قابل سماعت نہیں ہے۔

عدالت نے اینٹی کرپشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا اور سماعت 16 نومبر تک ملتوی کردی۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں