خان پور میں تیز رفتار مسافر کوچ بے قابو ہوکر بارات کی گاڑیوں سے ٹکرا گئی ، جس کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق فیروزہ روڈ جیٹھہ بھٹہ کے مقام پر تیزرفتار مسافر کوچ بے قابو ہوکر سامنے سے آنے والی بارات کی گاڑیوں سے ٹکراگئی ۔ کوچ کی ٹکر سے پانچ گاڑیاں متاثر ہوئیں ۔جبکہ حادثے کے دوران چھ افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو اہلکاروں نےزخمیوں کو طبی امداد کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹر زاسپتال خان پور منتقل کردیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
پولیس نے کوچ ڈرائیورکوگرفتارکرکےکارروائی شروع کردی ۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کولائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔



















