Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بڑی گرفتاریاں ہوگئیں

لاہور پولیس نے 9 مئی کے واقعات میں ملوث 850 میں سے مزید 105 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان کو مختلف تھانوں میں بند کیا گیا ہے، پچاس سے زائد کو جیلوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جلاؤ گھیراؤ کے واقعات میں ملوث باقی 745 ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف علاقوں میں چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

اس کے علاوہ انویسٹی گیشن ،آپریشنز اور اے وی ایل ایس کی ٹیمیں گرفتاری کے لیے تشکیل دی گئی ہیں، 850 افراد کی فہرست ٹیکنیکل بنیاد پر بنائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ جناح ہاؤس کو سب سے پہلے آگ لگانے والا مرکزی ملزم پولیس پہلے ہی گرفتار کر چکی ہے، مرکزی ملزم سمیت تمام ملزمان سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں