Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سابق نگران وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کی نماز جنازہ ادا

نگراں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا اعظم خان کی نمازِ جنازہ چارسدہ میں ادا کر دی گئی۔

نگراں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا اعظم خان کی نمازِ جنازہ میاں بابا کے قبرستان میں ادا کر دی گئی، نمازِ جنازہ میں علاقہ مکینوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

نماز جنازہ میں قومی وطن پارٹی کے چئیرمین آفتاب شیر پاو اور اے این پی کے غلام احمد بلور نے شرکت کی جبکہ نماز جنازہ میں آئی جی پختون خواہ اختر حیات گنڈا پور اور آئی جی ایف سی معظم جاہ انصاری بھی موجود تھے۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری عابد مجید اور آر پی او مردان محمد سلیمان نے بھی جنازے میں شرکت کی جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی بھی نماز جنازہ میں شریک ہوئے۔

مختلف سیاسی پارٹیوں کے قائدین، گورنر پختونخوا حاجی غلام علی اور صوبائی نگران کابینہ کے وزراء بھی نماز جنازہ میں شریک ہوئے۔

علاوہ ازیں نگراں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا محمد اعظم خان کے انتقال پر صوبے بھر میں 3 روزہ سوگ کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق صوبے بھر میں 11 سے 13 نومبر تک سوگ منایا جائے گا۔

نگران وزیرِاعلیٰ خیبرپختونخوا اعظم خان انتقال کر گئے

خیبرپختونخواہ کے نگران وزیر اعلیٰ اعظم خان انتقال کر گئے ہیں، محمد اعظم کو گزشتہ شب طبیعت ناساز ہونے پر رحمان میڈیکل انسٹی ٹیوٹ منتقل کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ محمد اعظم خان نے 21 جنوری کو نگران وزیراعلیٰ کا حلف اٹھایا تھا، ان کا نام اپوزیشن کی جانب سے پیش کیا گیا تھا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج  https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کولائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں