Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

15 نومبر تک حج پالیسی کا اعلان کریں گے، انیق احمد

نگران وفاقی وزیر مذہبی امور انیق احمد نےکہا ہے کہ 15 نومبر تک حج پالیسی کا اعلان کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وفاقی وزیر مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی انیق احمد نے پاکستان بزنس گروپ آرگنائزیشن پنجاب چیپٹر کے زیر اہتمام عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس حج سیزن کے دوران عازمین کو زیادہ سے زیادہ سہولت اور راحت ملے گی جس میں سعودی عرب میں ان کے 45 روزہ قیام کے دوران دستیاب نجی نیٹ ورک سسٹم کے ساتھ سستا انٹرنیٹ ڈیٹا پیکج بھی شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزارت تقریباً 20 دنوں پر محیط قلیل مدتی حج پروگرام بھی متعارف کروا رہی ہےکیونکہ بعض لوگ مصروفیات کی وجہ سے 45 دن قیام نہیں کرسکتے تھے ان کے لئے یہ سہولت متعارف کروائی جارہی ہے۔

انیق احمد نے یہ بھی کہا کہ حج واجبات ڈالر میں ادا کر نے والے عازمین حج بیلٹنگ کے عمل سے مستثنیٰ ہوں گے،انہیں استثنیٰ دینے کا مقصد حج کے عمل کو مؤثر طریقے سے ہموار کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 15نومبر بروز بدھ کو حج پالیسی کا اعلان کیا جائے گا اور آئندہ حج کیلئے لاگت کم آئے گی جبکہ گزشہ حج پر 11 لاکھ 75 ہزار روپے اخراجات آئے تھے۔

انیق احمد کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہر حاجی کو ایک کیو آر کوڈ سے لیس ایک سوٹ کیس ملے گا جو پورے حج آپریشن کے دوران ان کے سامان اور خود دونوں کی محفوظ ٹریکنگ کو یقینی بنائے گا۔

اپنے بیان میں نگران وفاقی وزیر مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی انیق احمد نے فلسطین میں اسرائیلی مظالم اور بھارت کے غیر قانونی طور پر زیرقبضہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری مظالم کی مذمت بھی کی۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج  https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کولائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں