Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شاہ رخ خان کی فلم ’ڈنکی‘ کا نیا پوسٹر جاری

بالی ووڈ کے بے تاج بادشاہ شاہ رخ خان کی نئی آنے والی فلم ‘ ڈنکی’ کا نیا پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر پوسٹ کیے گئے اس پوسٹر میں دیکھا جا سکتا ہےکہ شاہ رخ خان کے ساتھ فلم کی دیگر مرکزی کاسٹ بھی نمایاں ہے۔

دنیا بھر سے سپر اسٹار کے چاہنے والوں نے اس پوسٹر کے لئے لاکھوں لائکس اور کمنٹس کرکے اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا ہے اور اب سب اس فلم کی ریلیز کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

بالی ووڈ کو تھری ایڈیٹس، پی کے، سنجو اور منا بھائی ایم بی بی ایس جیسی سپر ہٹ فلمیں دینے والے راج کمار ہیرانی کی ہدایات میں بنے والی اس فلم ’ڈنکی‘ کی بین الاقوامی ریلیز کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے جو کہ 21 دسمبر 2023  ہے۔

اس فلم میں با صلاحیت اداکارہ تپسی پنو شاہ رخ خان کے مدمقابل جلوہ گر ہوں گی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shah Rukh Khan (@iamsrk)

واضح رہےکہ شاہ رخ خان کی یہ فلم رواں سال کرسمس کے موقع  22  دسمبر کو بھارت میں ریلیز کے لیے پیش کی جائے گی ۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

متعلقہ خبریں