معروف اسکالر ڈاکٹر قیصر عباس کا انتقال ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ممتاز اسکالر ڈاکٹر قیصر عباس مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے ہیں، ان کی نماز جنازہ ڈینٹن میں ادا کی گئی اور اسی شہر کے ایک مسلم قبرستان میں ان کو سپرد خاک کیا گیا۔
ڈاکٹر قیصر عباس نے پاکستان میں سید بخشیش عباس رضوی اور فاطمہ توقیر کے ہاں جنم لیا، وہ ممتاز ماہر تعلیم اور صحافی تھے۔
انہوں نے پنجاب یونیورسٹی سے صحافت میں ماسٹرز کیا اور ابتدائی طور پر پاکستان ٹیلی ویژن کے لیے نیوز پروڈیوسر اور صوبہ پنجاب میں وزیر تعلیم کے انفارمیشن آفیسر کے طور پر کام کیا۔
1981میں وہ امریکا ہجرت کر گئے، جہاں انہوں نے مزید تعلیم حاصل کی، آئیووا اسٹیٹ یونیورسٹی سے ماسٹر کی ڈگری حاصل کی اور وسکونسن میڈیسن یونیورسٹی سےپی ایچ ڈی کی۔

انہوں نے ذرائع ابلاغ کے شعبے میں اہم کردار ادا کیا اور مختلف امریکی یونیورسٹیوں میں انتظامی عہدوں پر فائز رہے، جن میں اسسٹنٹ ڈین اور ملٹی کلچرل افیئرز کے ڈائریکٹر کے جیسے عہدہ شامل ہیں۔
ڈاکٹر قیصرعباس کو سیاسی اور بین الاقوامی مواصلات، ترقیاتی نشریات، شاعری، مزاحمت اور مابعد نوآبادیاتی جنوبی ایشیا جیسے موضوعات میں گہری دلچسپی تھی۔
وہ انگریزی اور اردو دونوں میں علمی جرائد اور اخبارات میں حصہ ڈالنے والے ایک قابل مصنف تھے۔ اپنی علمی کاوششوں کے علاوہ ڈاکٹرقیصر عباس اردو کے شاعر تھے۔
ڈاکٹرقیصر عباس کے پسماندگان میں ان کی اہلیہ ڈاکٹر صالحہ سلیمان، ان کے جڑواں بیٹے شہریار رضوی اور شہرزاد رضوی اور ان کے بہن بھائی منظر عباس، کوثر عباس، یاور عباس، حیدر عباس اور رانا خورشید شامل ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















