وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کاروبار میں آسانی، صنعتی ترقی اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے بڑا اقدام اٹھایا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ون ونڈو آپریشن کے سسٹم کا ماسٹر پلان تیار کرلیا ہے، کاروبار کی آسانی کے لئے تمام محکموں کے این او سیز ایک ہی چھت تلے جاری ہوں گے۔
وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت ون ونڈو آپریشن کے حوالے سے اجلاس ہوا، اجلاس میں ون ونڈو آپریشن کے سسٹم کا ماسٹر پلان پیش کیا گیا۔
محسن نقوی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ آئندہ ماہ ون ونڈو آپریشن کے سسٹم کا کام مکمل کرلیا جائے گا، کاروباری افراد کی آسانی کے لئے الفلاح بلڈنگ میں ون ونڈو سسٹم بنایا جائے گا، بزنس کمیونٹی ساری معلومات آن لائن پورٹل سے حاصل کر سکے گی، تمام محکموں کے فوکل پرسن مقرر کیے جائیں گے، سٹیرنگ کمیٹی اور آپریشنل کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ون ونڈو آپریشن کے سسٹم سے متعلقہ امور جلد طہ کرنے کی ہدایت کی۔
محسن نقوی نے کہا کہ ون ونڈو آپریشن کے سسٹم کے آفس میں بیٹھنے کی گنجائش کو بڑھایا جائے، ایل ڈی اے ون ونڈو سیل کی طرز پر ون ونڈو آپریشن سسٹم بنایا جائے، لانگ ٹرم ایس او پیز بنائے جائیں، ایس او پیز ہوں گے تو ہی ون ونڈو آپریشن کا سسٹم کامیاب ہوگا-
اجلاس میں صوبائی وزراء ایس ایم تنویر، عامر میر، سیکرٹریز انڈسٹریز، لوکل گورنمنٹ،ماحولیات، کمشنرلاہورڈویژن و ڈی جی ایل ڈی اے، چیئرمین پی آئی ٹی بی، ڈائریکٹر جنرل پی آئی ٹی بی، سی ای او فیڈمک، سی ای او پیڈمک، ایم ڈی پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















