Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کی جھڑپ، 1 دہشتگرد ہلاک

شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں ہونے والی کارروائی میں 1 دہشت گرد مارا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں 12 اور 13 نومبر کی درمیانی شب ہی سیکیورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی، سیکیورٹی اہلکاروں نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو موثر انداز میں نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں مردان کے 25 سالہ سپاہی عبداللہ اور تھرپارکر کے 19 سالہ سپاہی محمد سہیل دہشت گردوں سے بہادری کے ساتھ لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں پائے جانے والے ممکنہ دہشت گردوں کی تلاش اور خاتمے کیلئے کیلئرنس آپریشن بھی کیا گیا۔

ترجمان افواج پاکستان کے مطابق سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور بہادر سپاہیوں کی قربانیاں دہشت گردی کے خلاف عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں