Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اہم خبر آگئی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اہم خبر آگئی ہے تاہم 16 نومبر سے ملک میں ڈیزل پر ریلیف جبکہ پیٹرول مہنگا ہونے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی عالمی سطح پر قیمتوں میں کمی کا امکان ہے، عالمی سطح پر قیمتوں میں کمی اور ملک میں ڈالر تگڑا ہونے سے بڑا ریلیف نہیں مل سکے گا۔

آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 سے 3 روپے اضافے کا امکان ہے جبکہ 16 نومبر سے ہائی اسپیڈ ڈیزل پر ساڑھے 8 روپے تک ریلیف کا امکان ہے۔

آئندہ 15 روز کیلئے مٹی کا تیل بھی ساڑھے 5 روپے فی لیٹر تک سستا ہونے کا امکان ہے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی فی لیٹر قیمت میں بھی ساڑھے 8 روپے تک کمی کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق یکم نومبر کو پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 199 روپے 16 پیسے تھی جبکہ 15نومبر کو پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 202 روپے 34 پیسے ہونے کی توقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یکم نومبر کو ہائی اسپیڈ ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت 225 روپے 72 پیسے تھی جبکہ 15 نومبر تک ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 217 روپے 52 پیسے ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایکس ریفائنری قیمت میں فرق کے باعث ڈیزل سستا اور پیٹرول مہنگا ہونے کا خدشہ ہے، اوگرا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق ورکنگ 15 نومبر کو ارسال کرے گا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کا اعلان بھی کیا جا سکتا ہے، قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیر اعظم کی مشاورت سے کرے گی۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں