قائم مقام گورنر سندھ آغا سراج خان درانی نے کہا ہے کہ پاکستان اور پولینڈ اقتصادی تعاون میں اضافہ دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔
تفصیلات کے مطابق قائم مقام گورنر سندھ آغا سراج خان درانی سے پولینڈ کی کمپنی ہائیربک کے وفد کی ملاقات ہوئی جس میں پاک پولینڈ باہمی تعلقات ، مختلف شعبوں میں تعاون میں اضافہ اور صوبہ میں سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آغا سراج درانی نے کہا کہ پاکستان اور پولینڈ اقتصادی تعاون میں اضافہ دونوں ممالک کے مفاد میں ہے جبکہ صحت ، تعلیم ، توانائی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔
قائم مقام گورنر سندھ آغا سراج درانی نے مزید کہا کہ اسپیکر کانفرنس میں شرکت کے لئے پولینڈ جا چکا ہوں، زرعی شعبہ میں تعاون بھی دونوں ممالک کے لئے فائدہ مند ثابت ہوگا۔
ملاقات میں قائم مقام گورنر سندھ نے وفد کے اراکین کو صوبہ کی ثقافت سندھی ٹوپی اور اجرک پیش کی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















