Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اینیمل کے نئے گانے میں رنبیر اور انیل کپور نے مداحوں کو جذباتی کر دیا

بالی ووڈ کی آنے والی نئی میگا ایکشن فلم ’اینیمل‘ کے نئے گانے ’ پاپا میری جان ‘ میں رنبیر کپور اور انیل کپور کے باپ بیٹے کے رشتے نے مداحوں کو جذباتی کردیا ہے۔

یہ فلم یکم دسمبر 2023 کو دنیا بھر میں پانچ زبانوں ہندی، تیلگو، تامل، کناڈا اور ملیالم میں ریلیز کی جائے گی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رنبیر کپور عام طور پر ایک فلم کا معاوضہ 60 سے 70 کروڑ بھارتی روپے وصول کر تے ہیں لیکن انہوں نے فلم اینیمل کے لئے  اپنا معاوضہ آدھا کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سندیپ ریڈی وانگا کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم اینیمل میں رنبیر کپور نے مرکزی کردار کے لئے صرف 30 سے 35 کروڑ روپے معاوضہ لیا ہے جبکہ فلم کے منافع میں بھی ان کا حصہ ہوگا۔

اس فلم کی دیگر مرکزی کاسٹ میں انیل کپور، بوبی دیول اور جنوبی بھارت کی اداکارہ راشمیکا منڈنا بھی شامل ہیں۔

 میڈیا کی رپورٹس کے مطابق راشمیکا مندنا نے اس فلم کے لیے 4 کروڑ روپے بطور معاوضہ لیا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں