پاکستانی اداکارہ سحر خان کی فضائی بلندیوں پر پیرا گلا ئیڈنگ کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
سحر خان پاکستانی شوبز انڈسٹری کی انتہائی باصلاحیت اداکارہ ہیں جنہوں نے انتہائی کم وقت میں اپنی اداکاری کی عمدہ صلاحیتوں سے اپنے آپ کو منوایا اور ایک خاص مقام حاصل کیا۔
سحر خان پاکستانی شوبز انڈسٹری کا ایک ابھرتا ہوا ستارہ ہیں، جنہیں انڈسٹری میں آئے ہوئے زیادہ عرصہ نہیں ہوا لیکن ناظرین نہ صرف ان کی اداکاری بلکہ ان کی خوبصورت آواز کے بھی گرویدہ بن گئے ہیں۔
ان کے مشہور ڈراموں میں حقیقت، سانوری، وفا کر چلے، نقب زن، میں اگر چپ ہوں، دکھاوا، فاسق، فرق، فیری ٹیل اور فیری ٹیل 2 شامل ہیں۔
نامور سینئیر اداکار سہیل احمد کے صاحبزادے اداکار حمزہ سہیل کے ساتھ کیے جانے والے پراجیکٹ ’فیری ٹیل‘ نے سحر خان کو رات ورات شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیا۔
سحر خان نے انسٹاگرام پر اپنی پیرا گلائیڈنگ کرتے ہوئے ویڈیو مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے جوکہ آتے ہی انٹر نیٹ پر چھا گئی۔
اداکارہ نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ساتھ ہی کیپشن میں لکھا ’اونچی اڑان‘۔
View this post on Instagram
ان کی اس پوسٹ کے سامنے آنےکے بعد ان کے چاہنے والوں کی جانب سے ان کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔

View this post on Instagram
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں















