Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر ڈی آئی خان سے گرفتار

سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو ڈیرہ اسماعیل خان سے گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق علی وزیرکو کوئٹہ سے آتے ہوئے درہ زندہ کے قریب گرفتار کیا گیا۔

علی وزیر پرائیویٹ گاڑی میں سفر کر رہے تھے۔

سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر اس وقت درابن تھانہ پولیس کی حراست میں ہیں۔

واضح رہے کہ ان کے خلاف مختلف مقدمات درج ہیں جن میں اداروں کے خلاف تقاریر اور نقص امن کے مقدمات شامل ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں