Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان اور ازبکستان کے درمیان اسٹریٹجک روابط ہیں، گوہر اعجاز

نگراں وفاقی وزیر برائے تجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ پاکستان اور ازبکستان کے درمیان اسٹریٹجک روابط ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وفاقی وزیر برائے تجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز نے اسلام آباد میں ازبکستان کے نائب وزیراعظم ڈاکٹر جمشید کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ازبکستان کے درمیان تجارت بڑھانے کے حوالے سے ٹھوس اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، وزیر اعظم نے ای سی او اجلاس میں بھی دو طرفہ تجارت کے فروغ پر زور دیا ہے۔

ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا کہ پاکستان اور ازبکستان کے درمیان دوطرفہ تجارت کا حجم100 ملین ڈالرز ہے اور اس میں اضافے کے لیے متعدد اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ دو طرفہ تجارت کو اسان بنانے کے لئے پاکستان اور ازبکستان کے درمیان بینکنگ چینلز کھولے جا رہے ہیں اور اس مقصد کے لئے ازبکستان کے نائب وزیراعظم کے ہمراہ تین بڑے بینکس کے صدور بھی وفد کے ساتھ آئے ہیں۔

ڈاکٹر گوہر اعجاز کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور ازبکستان کے درمیان اسٹریٹجک روابط ہیں، پاکستان کو وسطی ایشیائی ممالک سے سستی توانائی حاصل کرنا ہوگی اور کاروباری برادری کے درمیان روابط کو بڑھانا ہوگا۔

مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ازبکستان کے نائب وزیراعظم ڈاکٹر جمشید نے کہا کہ ہم پاکستان کے ساتھ تجارت بڑھانے میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں اور ازبکستان کے کاروباری افراد بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کے خواہشمند ہیں۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ بھی سہ فریقی مذاکرات میں تجارتی سرگرمیوں کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے اور اس حوالے سے سہ فریقی سرمایہ کاری فورم نہایت اہمیت کا حامل ہے۔

ڈاکٹر جمشید نے مزید کہا کہ تجارت کو ڈیجیٹلائز کرنا بڑی پیش رفت ہے، دونوں ممالک کے مابین ہر ماہ ورکنگ گروپ کا اجلاس ہوگا، ٹرانس افغان ریل پروجیکٹ پر مذاکرات ہوئے ہیں اور اس منصوبے پر تیزی سے کام کرنا چاہتے ہیں۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں