مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اپنا اجلاس مکمل کرنے کے بعد کوئٹہ سے لاہور پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق نواز شریف خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور پہنچے۔
نواز شریف لاہور ایئرپورٹ سے 96 ماڈل ٹاؤن بھی پہنچ گئے۔
قائد نوازشریف کے ہمراہ انکی صاحبزادی مریم نواز، سابق وزیر اعظم شہباز شریف، صفدر اعوان، مریم اورنگزیب اور ایاز صادق بھی ماڈل ٹاؤن پہنچیں ہیں۔
واضح رہے کہ نواز شریف نے دیگر پارٹی راہنما کے ہمراہ کوئٹہ کا دو روزہ دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے کئی اہم ملاقاتیں کیں اور خصوصی پارٹی اجلاس میں بھی شرکت کی۔
بڑی شخصیات کی نواز شریف کے ہاتھ پر سیاسی بیعت
الیکشن سے پہلے (ن) لیگ کی کامیابیوں کا سلسلہ زوروں پر ہے۔
بلوچستان صوبے کی تین بری شخصیات نے نواز شریف کے ہاتھ پر سیاسی بیعت کر لی۔
بی اے پی، بی این پی اور پی پی کے سابق جیالے مسلم لیگ (ن) کے کیمپ میں شامل ہو گئے۔
جام کمال، میر سلیم، نور محمد، ربابہ بلیدی، عبدالرحمنٰ کھیتران، چنگیز مری، رامین محمد حسنی اور دیگر رہنما مسلم لیگ (ن) کا حصہ بن گئے۔
جام کمال کا کہنا ہے کہ بغیر کسی فیس کے دوستوں کے ساتھ مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو رہے ہیں۔
ن لیگ مقامی سیاسی جماعتوں کے ساتھ اتحاد کیلئے بھی سرگرم ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















