نگراں وفاقی وزیر خزانہ محصولات اور اقتصادی امور ڈاکٹر شمشاد اختر کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے ریاستی ملکیتی اداروں کا اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں کمیٹی نے پچھلی میٹنگ کی ہدایات کے مطابق ریاستی ملکیتی انٹرپرائزز (ملکیت اور انتظام) پالیسی 2023 ،کمیٹی کے اراکین سے موصول ہونے والے تاثرات کو شامل کرنے کے بعد جائزہ کے لیے دوبارہ کمیٹی کے پاس جمع کرائی۔
کمیٹی نے مسودے میں شامل تبدیلیوں کا جائزہ لیا اور کابینہ کی منظوری کے لیے نظرثانی شدہ پالیسی کی بھی سفارش کی۔
یہ پالیسی ریاستی ملکیت والے کاروباری اداروں (گورننس اینڈ آپریشنز) ایکٹ 2023 میں بیان کردہ وسیع تر مقاصد کے مطابق ریاستی ملکیت والے اداروں کی حکمرانی اور آپریشنز کو بڑھانے کی جانب ایک اہم قدم کی نشاندہی کرتی ہے۔
اجلاس میں کمیٹی کے تمام اراکین کے ساتھ چیئرمین ایس ای سی پی، وفاقی سیکرٹریز اور متعلقہ وزارتوں کے دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















