Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سپریم کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

سپریم کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت کی اپیلوں پر بینچ تشکیل دیدیا ہے۔

 جسٹس سردار طارق مسعود سربراہی میں تین رکنی بینچ 22 نومبر کو اپیلوں پر سماعت کرے گا۔

بینچ میں جسٹس یحی آفریدی اور جسٹس عائشہ ملک بھی شامل ہیں۔

یاد رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف نے سائیفر کیس میں ضمانت کیلئے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔

 سائفر کیس میں فرد جرم کی کاروائی بھی چیئرمین تحریک انصاف نے چیلنج کی تھی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلہ اپیلیں دائر کی گئی تھی۔

 واضح رہے کہ رجسٹرار آفس نے چیئرمین تحریک انصاف لیگل ٹیم کو نوٹس جاری کردیا ہے۔

 

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں