محسن نقوی نے کہا ہے کہ پنجاب میں غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کو خیبرپختونخوا کے راستے واپس بھجوایا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں خیبرپختونخوا کے نگران وزیر اعلیٰ جسٹس (ر) ارشد حسین شاہ کی ملاقات ہوئی ہے۔
ملاقات میں گندم اور چینی کی قیمتوں میں استحکام کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ ملاقات میں غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلا سے متعلق امور پر بھی بات چیت کی گئی۔
ملاقات کے دوران دونوں وزیر اعلیٰ کے درمیان باڈر سیکورٹی کے بارے میں بھی گفتگو ہوئی۔
اس موقع پر نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ پنجاب میں شوگر ملز 25نومبر سے کرشنگ سیزن کا آغاز کررہی ہیں، پنجاب میں غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کو خیبرپختونخوا کے راستے واپس بھجوایا جائے گا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















