اسموگ کی صورتحال کے باعث پنجاب کے 10 اضلاع میں 18نومبر کو تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
صوبے بھر میں اسموگ کی خطرناک صورت حال کے پیش نظر پنجاب حکومت نے 10 اضلاع کے تعلیمی ادارے 18نومبر کو بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
اسکولز، کالجز ، یونیورسٹیز بند رہنےکا نوٹیفکیشن محکمہ صحت پنجاب نے جاری کیا، نوٹیفکیشن کا اطلاق لاہور اور گوجرانوالہ ڈویژن کے 10 اضلاع میں ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 18 نومبر کو لاہور، ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، قصور، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارروال، حافظہ آباد، اور منڈی بہاؤالدین میں تعلیمی ادارے بند رہیں گے جبکہ مارکیٹیں، دکانیں، جم اور سینماء ہالز دوپہر 3 بجے کھلیں گے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















