قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے بھی بالآخر فلسطین کی حمایت میں آواز بلند کردی۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئیٹر) پر بابر اعظم نے اسرائیلی جارحیت کی شکار ایک معصوم بچی کی تصویر شیئر کی جو تباہ حال عمارت کے ملبے پر فلسطین کا جھنڈا ور گڑیا لیے بیٹھی ہے۔
کیپشن میں بابر اعظم نے شعر لکھا ’اے خاصہ خاصان رسل وقت دعا ہے، امت پہ تیری آ کے عجب وقت پڑا ہے ‘۔
اے خاصہ خاصان رسل وقت دعا ہے
امت پہ تیری آ کے عجب وقت پڑا ہے#Gaza pic.twitter.com/nqwMAib7ww— Babar Azam (@babarazam258) November 17, 2023
یاد رہے کہ حال ہی میں آئی سی سی ورلڈکپ 2023 میں ناقص کارکردگی کے بعد بابر اعظم نے دو روز قبل تمام فارمیٹس کی کپتانی سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
سابق کپتان بابراعظم سے قبل آئی سی سی ورلڈکپ میں قومی کرکٹر محمد رضوان نے سری لنکا کے خلاف مین آف دی میچ کا ایوارڈ فلسطینیوں کے نام کیا تھا جس کے بعد اسرائیل سمیت بھارتی نیوز چینلز نے ان پر شدید تنقید کرتے ہوئے پوسٹ ڈیلیٹ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
This was for our brothers and sisters in Gaza. 🤲🏼
Happy to contribute in the win. Credits to the whole team and especially Abdullah Shafique and Hassan Ali for making it easier.
Extremely grateful to the people of Hyderabad for the amazing hospitality and support throughout.
— Muhammad Rizwan (@iMRizwanPak) October 11, 2023




















