Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پیپلز پارٹی کی ترجیح عام آدمی ہے، ناصر حسین شاہ

رہنماء پیپلز پارٹی ناصر حسین شاہ  نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی ترجیح عام آدمی ہے۔

فیڈرل بی ایریا ایسوسی ایشن ٹریڈ انڈسٹریز کے سیکریٹریٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنماء سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ مستقبل میں بھی ہم تجارتی برادری کیساتھ مل کر کام کرنے کے خواں ہیں، کئی سیاسی جماتیں بڑے دعوے کرتی ہیں لیکن ہم نہ بھتہ مانگتے ہیں نہ چندہ ، ہم خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غیر قانونی مقیم افراد کو اپنے ملک واپس جانا پڑے گا، پاکستان نے بہت زیادہ بھگتا ہے، دنیا بھر میں گرین پاسپورٹ انہیں کی وجہ سے بدنام ہوا ہے، ہمارا موقف ہے انسانی ہمدردی کے طور پر ان کو وقت دیا جائے گا۔

ناصر حسین شاہ  نے کہا کہ ن لیگ کا دیگر پارٹیوں سے اتحاد کے بعد بھی کراچی میں کوئی تبدیلی نظر نہیں آرہی، جو لوگ ماضی میں پیپلز پارٹی کیخلاف لڑے ہیں وہ بھی اب پیپلز پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بزنس کمیونٹی پورے ملک میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، پیپلز پارٹی کی ترجیح عام آدمی ہے، عام آدمی تب ترقی کرے گا جب یہاں انڈسٹری بڑھے گی۔

ناصر حسین شاہ  کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے تمام سیاسی جماعتیں قابل احترام ہے، بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات میں اچھا ریسپانس بنا ہے ، ہم 2024 کے انتخابات میں سوئپ کریں گے جبکہ ہم ملک بھر بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔

رہنماء پیپلز پارٹی ناصر حسین شاہ  کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کے بعد مقابلہ غربت سے ہے، نفرت کی سیاست نہیں ہونی چاہیے، میاں صاحب ہمارے لیے قابل احترام ہے، ہر کسی کا اپنا منشور ہے ہم ایک دوسرے کے خلاف الیکشن لڑتے رہیں گے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں