Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فرح خان کا بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان سے متعلق حیران کُن انکشاف

بھارتی اداکارہ، فلم ڈائریکٹر، لکھاری، پروڈیوسر اور شعبہ رقص کی ماہر فرح خان نے عالمی شہرت یافتہ بالی ووڈ اداکار کنگ شاہ رخ خان سے متعلق حیران کُن انکشاف کردیا ہے۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں فرح خان نے بتایا کہ 16 برس پرانی فلم ’اوم شانتی اوم‘ کے ایک گانے (درد ڈسکو) کی تیاری کے لیے شاہ رخ خان نے دو دن تک پانی نہیں پیا تھا۔

Dard E Disco Full Video HD Song Om Shanti Om ShahRukh Khan - YouTube

انہوں نے کہا کہ انڈسٹری میں 32 سال گزارنے کے باوجود فلم جوان کے گانے چلے یا کی شوٹ سے قبل بھی شاہ رخ نے ریہرسل پر زور دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ دو روز تک پانی نہ پینے پر میں نے شاہ رخ سے کہا کیا ہوگیا ہے تمہیں، کیا پاگل ہوگئے ہو؟ تو انہوں نے کہا کہ نہیں، میں سمجھتا ہوں کہ اگر ریہرسل کیا تو ان کا فائنل شوٹ زیادہ بہتر ہوگا۔

فرح خان نے کہا کہ انکی اس قدر مقبولیت کی وجہ انکی ہر چیز کو بہترین اور اچھا کرنے کی مسلسل کوشش ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shah Rukh Khan (@iamsrk)

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں