Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بارشیں ہی بارشیں؛ محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی

بارشوں کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی اور وسطی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شمال مغربی بلوچستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی اور وسطی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند اور اسموگ کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اورشمالی علاقوں میں سرد رہا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں