ماسک پہننا ایک بار پھر لازمی قرار دے دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے اسموگ سے متاثرہ اضلاع میں تمام شہریوں پر ایک ہفتے کیلئے ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا۔
اس حوالے سے نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
In response to deteriorating Air Quality, the Punjab Government announces a 1-week mandate for wearing of face masks for all citizens in smog effected districts of Punjab. Prioritising health is our collective responsibility. Please adhere to the guidelines for a safer community. pic.twitter.com/qe3jBdUjvY
— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) November 19, 2023
محسن نقوی کا کہنا ہے کہ صحت کو ترجیح دینا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔
خیال رہے کہ پنجاب میں اسموگ بڑھنے کے ساتھ ہی شہری مختلف بیماریوں کا شکار ہونے لگے ہیں۔
اسموگ کے باعث مختلف بیماریوں میں مبتلا 3 ہزار 222 نئے مریض سامنے آئے۔
صوبے بھر میں رواں سال اب تک اسموگ سے متاثر ہو کر بیمار ہونے والے افراد کی تعداد 2 کروڑ 11 لاکھ 86 ہزار 723 ہو چکی ہے۔
اسموگ کے باعث دمہ، ٹی بی، سانس کے انفکیشن، الرجی سمیت دیگر امراض سے شہری متاثر ہو رہے ہیں۔
اگرآپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کولائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔



















