دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں کراچی آج پہلے نمبر پر آگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں آج فضائی آلودگی کی صورتحال انتہائی خراب ہے اور شہر قائد آج دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر آگیا ہے، آج کراچی کا ایئرکوالٹی انڈیکس280 ریکارڈ کیا گیا ہے۔
موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق شہر میں شمال مغرب سے ہلکی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، ہوا میں نمی کا تناسب زائد ہونے اور فضائی معیار آلودہ ہونے سے اسموگ ہو رہی ہے۔
کراچی کے بعد دوسرا نمبر لاہور کا ہے جہاں ایئرکوالٹی انڈیکس 220 ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ تیسرے نمبر پر بھارتی دارالحکومت دہلی ہے جہاں کا ایئرکوالٹی انڈیکس 196 ریکارڈ کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ فضائی آلودگی کی روک تھام کے لیے پنجاب حکومت کے حکم کے تحت آج لاہور سمیت پنجاب کے10 اضلاع میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کیا گیا، اسمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت تمام تعلیمی اداروں میں چھٹی دی گئی تھی۔
طبی ماہرین کا کہنا ہےکہ اسموگ سے مختلف بیماریاں پھیل رہی ہیں ، سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز میں کھانسی، نزلہ، زکام اور پھیپھڑوں کے انفیکشن سمیت دیگر بیماریوں میں مبتلا افراد کا رش معمول سے زیادہ ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















