Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دستیاب وسائل سے عوام کی خدمت کررہے ہیں، محسن نقوی

نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ دستیاب وسائل سے عوام کی خدمت کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ملتان کے توسیعی منصوبے کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزارت اعلیٰ کے بعد سامنے موجود صحافیوں کی پارٹی میں جا بیٹھوں گا، ہم اپنا کام کررہے ہیں، نئی حکومت آرہی ہے وہ باقی معاملات دیکھ لیں گے، نشتر ٹو کا پراجیکٹ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے، نشتر ون کاایک وارڈ کی تعمیر و بحالی جاری ہے،پھر12وارڈز کی ہوگی، ملتان چلڈرن ہسپتال کے میڈیکل،او پی ڈی او رایمرجنسی وارڈز کی تعمیر و بحالی کاکام آخری مراحل میں ہے۔

نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ چلڈرن ہسپتال میں جدید آلات سے مزین پتھالوجی لیب قائم کی جائے گی، چلڈرن ہسپتال کے اولڈ بلاک کی بحالی او رتھیلے سیمیا وارڈ کے قیام کے لئے فنڈ مہیا کررہے ہیں، چلڈرن ہسپتال میں میڈیکل گیس سسٹم کی بحالی او ربہتری کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہے، چلڈرن ہسپتال ایمرجنسی کی حالت دیکھ کر دکھ ہوتا تھا اب اسے سٹیٹ آف دی آرٹ بنا رہے ہیں، ہسپتالوں کی بہتری کے لئے کام کررہے ہیں، جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائیں گے، پنجاب میں صحت کی سہولتوں کے لئے کام کررہے ہیں، دستیاب وسائل سے عوام کی خدمت کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میڈیسن کا بجٹ سال کے لئے ہوتا ہے اس دوران قیمتیں بڑھیں مگر بجٹ نہیں بڑھا، کم یا زیادہ ادویات مل رہی ہیں اسی میں گزارہ کررہے ہیں، مریضوں کو بیشتر ادویات مل رہی ہے، ملتان کارڈیالوجی میں مریضوں کو زیادہ تر ادویات مل رہی ہیں، فیڈرل گورنمنٹ سے کہہ کر ادویات کی ایل سی کھلوائیں، انداز تھا قلت ہوسکتی ہے اور ہمارے مریض متاثر ہوں گے، ملتان کارڈیالوجی کا کام کئی سال رکا رہا جگہ کھنڈر بن گئی اور ٹھیکیدار جا چکا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں 200بیڈ کا توسیعی پراجیکٹ مکمل ہوچکاہے، 150ان ڈور اور50 آؤٹ ڈور ہوں گے، ملتان میں بلوچستان اور پورے جنوبی پنجاب سے مریض آتے ہیں اورلواحقین کے لئے کوئی قیام گاہ نہیں ہوتی، ملتان کارڈیالوجی میں 154بیڈ کی سرائے کا سنگ بنیاد رکھ دیا، دسمبر میں مکمل کردی جائے گی، جب پہلی دفعہ وزٹ کیا تو سرائے کی حالت بہت خراب تھی۔

 

اگرآپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج  https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کولائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

 

متعلقہ خبریں