امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ قوم عہد کرے انتخابات میں امریکی ایجنٹوں کو پاکستان فتح نہیں کرنے دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ غزہ میں ظلم پر نام نہاد بڑی سیاسی پارٹیوں کی قیادت خاموش ہے، حکمران امریکہ کے خوف سے فلسطین کا نام نہیں لیتے، بلوچستان اور سندھ کو فتح کرنے کے دعوے ہو رہے ہیں، یہ حکمران اپنے عوام اور شہروں کو ہی زیر کر سکتے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ حکمرانوں میں جارح اور ظالم کے خلاف بولنے کی جرات نہیں، قوم عہد کرے انتخابات میں امریکی ایجنٹوں کو پاکستان فتح نہیں کرنے دیں گے، استعمار جماعت اسلامی سے خائف، ہر صورت اس کا راستہ روکنا چاہتا ہے، قوم حقیقی تبدیلی، فلسطین و کشمیر کی آزادی جماعت اسلامی کے حق میں فیصلہ دے۔
اگرآپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کولائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔



















