کراچی میں رات بھر یخ بستہ ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد رات میں سردی بڑھنے لگی ہے، شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 17.5 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ہوا میں نمی کا تناسب دن میں اوسطا 50 جبکہ شام میں 20 فیصد رہے گا اور مشرقی سمت سے سست رفتار ہوائیں چلتی رہیں گی۔
بعدازاں محکمہ موسمیات نے کراچی کے شہریوں کو موسم سرما کی بارشوں کی نوید سنا دی ہے، تاہم شہر کا درجہ حرارت گرنے سے صبح وشام میں لوگوں کو سردی محسوس ہونے لگی ہے۔
محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ نومبر کے آخر میں سندھ سمیت کراچی میں بارشوں کا امکان ہے جس کے بعد سردی میں اضافہ ممکن ہے۔
دوسری جانب سندھ کے بیشتر اضلاع میں گرمی کی شدت میں کمی ہوگئی ہے، صوبے کے بیشتر حصوں میں کم سے کم پارہ 12 سے 15 ڈگری ریکارڑ کیا گیا جبکہ حیدرآباد، بدین، ٹھٹھہ میں درجہ حرارت 15 سے 18 ڈگری رہا۔
اس کے علاوہ مٹھی، میر پور خاص سمیت صحرائی علاقوں میں پارہ 10 سے 12 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ آج صوبے کے بیشتر علاقوں میں پارہ 26 سے 28 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔
مزید برآں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں سرد رہے گا۔
اگرآپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کولائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔




















