Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نوازشریف کا بیان قلمبند کرنے کی درخواست منظور

احتساب عدالت نے نواز شریف کا بیان ریکارڈ کرنے کی درخواست منظورکرتے ہوئے 30 نومبرتک بیان ریکارڈ کروانے کی ہدایت کر دی۔ 

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت میں توشہ خانہ گاڑیوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کا بیان قلمبند کرنے کی درخواست منظورکرتے ہوئے کیس کی سماعت 30 نومبر تک ملتوی کر دی۔

احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیرنے میں سابق وزیراعظم نوازشریف اوردیگر کے خلاف توشہ خانہ نیب ریفرنس سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی جانب سے پلیڈررانا عرفان عدالت کے روبرو پیش ہوئے جب کہ نوازشریف کے وکیل قاضی مصباح الحسن ایڈوکیٹ بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

گزشتہ سماعت میں نوازشریف توشہ خانہ کیس میں چارسال بعد سرنڈرکرنے کی غرض سے احتساب عدالت میں پیش ہوئے تھے۔

عدالت نے مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کی دس لاکھ روپے مچلکوں پرضمانت منظور کی تھی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/  کولائک کریں۔ ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں