کراچی کی فضا میں زہریلے ذرات خطرناک حد تک بڑھنے کے باعث شہریوں کا سانس لینا دشوار ہو گیا ہے۔
ایئر کوالٹی انڈکس کے مطابق دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور پہلے جبکہ کراچی تیسرے نمبر پر آگیا۔
لاہور کی فضا میں 393 پرٹیکیولیٹ میٹر جبکہ کراچی میں آلودہ زرات کی مقدار 273 پرٹیکیولیٹ میٹر کی سطح پر پہنچ گئی۔
فضائی آلودگی میں اضافے کے سبب سانسں، ناک کے امراض میں اضافہ ہو رہا ہے۔
شہری ماسک کے استعمال سمیت دیگر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
اسسٹنٹ پروفیسر انسٹیٹیوٹ آف انوائرمنٹل اسٹڈیز کراچی یونیورسٹی ڈاکٹر عامر عالمگیر نے بول نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کی فضا بہتر بنانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنا ہو گا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















