نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے مابین دیرپا سفارتی اور دفاعی تعلقات استوار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی سے پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ آرمن بلوم اور قونصل جنرل کانرڈ ٹریبل کی ملاقات ہوئی ہے۔
ملاقات میں امریکہ کی طرف سے بلوچستان میں گرلز ایجوکیشن ، خواتین کو بااختیار بنانے ، بزنس کیلئے خواتین کو مواقع دینے ، دو طرفہ تجارت مذید بڑھانے اور باہمی دلچسپی کے معاملات پر تفصیلی بات ہوئی۔
ملاقات میں دہشتگردی اور جرائم کے خاتمے کیلئے پولیسنگ کو مضبوط کرنے اور پاک امریکہ تعاون کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال ہوا۔
ملاقات میں نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا کہ بلوچستان روایتوں کا امین صوبہ ہے، پاکستان عالمی امن کے لئے امریکہ کی کاوشوں کو سراہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے مابین دیرپا سفارتی اور دفاعی تعلقات استوار ہیں ، بلوچستان میں امریکی حکومت اور عوام نے تعلیم خصوصا گرلز ایجوکیشن کے لئے نمایاں تعاون کیا ہے۔
میر علی مردان خان ڈومکی نے یہ بھی کہا کہ دہشتگردی ، جرائم کی روک تھام اور تفتیش کے عمل کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے امریکی معاونت کو سراہتے ہیں، بلوچستان پولیس کو گاڑیاں ، جدید آلات اور ساز و سامان فراہم کیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پولیس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور مہارتوں میں اضافے کا یہ منصوبہ امن کی بحالی اور عوام کے تحفظ کیلئے اہمیت کا حامل ہے ، بلوچستان کی خواتین کو با اختیار بنانے کے لئے کاروباری مواقعوں کی فراہمی کے امریکی منصوبے کو سراہتے ہیں۔
میر علی مردان خان ڈومکی کا یہ بھی کہنا تھا کہ بلوچستان میں امن ، تعلیم ، خواتین کی معاشی ترقی اور مواصلات سمیت دیگر شعبوں میں جاری امریکی معاونت کے منصوبے اہمیت کے حامل ہیں جبکہ بلوچستان سرمایہ کاری کے لیے موزوں خطہ ہے۔
نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کا مزیدکہنا تھا کہ دونوں ممالک کے مابین تجارت کے حجم کو بڑھانا چاہیے، امریکی سرمایہ کاری سے دوطرفہ تعلقات کو فروغ ملے گا۔
اس موقع پر امریکی سفیر ڈونلڈ آرمن بلوم نےکہا کہ بلوچستان اور خیبر پختون خواہ میں امن و فراہمی انصاف کے منصوبوں پر کام کررہے ہیں، امریکہ اور عالمی اداروں نے سندھ اور بلوچستان میں گزشتہ سال کے تباہ کن سیلاب کے متاثرین کی کھل کر مدد کی، بلوچستان میں سیاحت کے فروغ اور قدیم تہذیب کو محفوظ بنانے کے لیے معاونت کریں گے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















