سپراسٹار شاہ رخ خان کی فلم پٹھان اور جوان نے دنیا بھر میں ایک ہزار کروڑ سے زائد کا بزنس کرکے یہ بات ایک بار پھر ثابت کر دی کہ وہ اب بھی بالی ووڈ کے بادشاہ ہیں۔
فلم پٹھان ، جوان کی ریکارڈ توڑ کامیابی اور اب نئی فلم ڈنکی کی ریلیز کی تیاری کے ساتھ کنگ خان آج کل ہر ایک کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔
دودہائیوں سے دنیا بھر میں اپنے چاہنے والوں کے دلوں پر راج کرنے والے شاہ رخ خان جوکہ آج کروڑوں روپے کماتے ہیں، نے پہلا معاوضہ کتنے روپے لیا، جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔
سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے صف اول کے ہیرو شاہ رخ خان کی پہلی کمائی 100 روپے سے بھی کم یعنی صرف 50 روپے تھی۔
View this post on Instagram
صرف 50 روپے کا معاوضہ انہوں نے پنکج اداس کے کنسرٹ میں ایک ملازم کی حیثیت سے کام (لوگوں کو سیٹ پر بٹھانے کا کام ) کرکے کمائی تھی۔
View this post on Instagram
اس پہلی محنت کی کمائی سے کنگ خان نا صرف بے حد خوش تھے بلکہ انہوں نے ان پیسوں سے پہلی مرتبہ آگرہ جاکر تاج محل کی سیربھی کی۔
View this post on Instagram
آج وہ ایک ایسے سپر اسٹار ہیں جو انتہائی پرتعیش زندگی گزار رہے ہیں، ان کی نہ صرف بھارت بلکہ لندن اور دبئی میں بھی جائیدادیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ‘شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ نے بھارت میں انقلاب برپا کردیا’
سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے کنگ آف رومانس شاہ رخ خان، جنہیں انسٹاگرام پر 44 ملین سے زائد لوگ فالو کرتے ہیں، انسٹاگرام پر ایک تشہیری پوسٹ لگانے کے 80 لاکھ سے 1 کروڑ تک بھارتی روپے وصول کرتے ہیں۔
View this post on Instagram
شاہ رخ خان نے 1992 میں فلم ’دیوانہ‘ سے کیرئیر کی شروعات کی تھی۔انہیں انڈسٹری میں پہچان بنانے کے لیے آغاز میں خاصی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں















