پیپلز پارٹی کراچی کے صدر و سابق وفاقی وزیر سعید غنی نے کہا ہے کہ اپنے رہنماؤں کو پیپلز پارٹی میں شامل ہوتے دیکھ ایم کیو ایم پریشان ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کراچی کے صدر سعید غنی نے بلاول ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ کچھ دنوں سے پیپلز پارٹی نے سیاسی سرگرمیاں تیز کی ہیں، بدقسمتی سے ایم کیو ایم نے جن اوچھے ہتھکنڈوں کا استعمال کیا ہے وہ غلط ہے، گھروں پر لوٹے لٹکانے والی ویڈیو شرمناک ہے، ماضی میں کوئی ایم کیو ایم چھوڑتا تو اسکا برا حشر کیا جاتا، اب حالات اور وقت بدل گیا ہے، پیپلز پارٹی میں ایم کیو ایم سے شمولیتیں ہو رہی ہیں جس کے باعث ایم کیو ایم پریشان ہو گئی ہے۔
سعید غنی نے کہا کہ پیپلز پارٹی شہر میں مقبول ہو رہی ہے، پی پی کراچی کی سب سے بڑی جماعت بن گئی ہے، ایم کیوایم پاکستان پی ایس پی کے نرغے میں ہیں، گھروں پر لوٹے لٹکانے والی بلکل بے بنیاد خبریں پھیلائی جا رہی ہے، یہ نئے آنے والے سیاسی ورکروں کو روکنے کے لیے کیا جا رہا ہے، انتخاب ہر شہری کا بنیادی حق ہے، پیپلز پارٹی میں شمولیتوں سے ایم کیو ایم سر پیٹ رہی ہے، ہم پہلے بھی کہتے تھے پارٹی شہر میں مقبول ہو رہی ہے اور سب سے بڑی جماعت ہو گی، اللہ کا شکر ہے کہ آج پیپلز پارٹی شہر کی سب سے بڑی پارٹی ہے۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم پاکستان نے عام انتخابات میں مل کرحصہ لینے کا اعلان کیا ہے۔
لاہور میں مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکریٹریٹ میں قائد نوازشریف سے ملاقات کے بعد ایم کیو ایم پاکستان اور ن لیگ کے رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو کی۔
خواجہ سعدررفیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عام انتخابات کا اعلان ہوچکا ہے، دونوں جماعتیں انتخابات میں مل کر حصہ لیں گی۔ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں سے ملاقات کے دوران سیاسی، معاشی، آئینی اور قانونی معاملات پربھی مشاورت ہوئی۔
خواجہ سعدرفیق نے کہا کہ بشیرمیمن کو ن لیگ سندھ کا نیا صدرمقررکیا ہے۔ سندھ میں دیگرجماعتوں سے بھی روابط ہیں،بات ہوگی، ہم سیاسی اورسماجی تعلقات میں بگاڑ پیدا نہیں کریں گے، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی ایک لمبی تاریخ ہے۔ آنے والے دنوں میں بھی اتحاد نظر آئے گا، اتحاد جن کےساتھ ممکن ہے ان کےساتھ کھڑے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔



















