Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سعودی عرب میں کام کرنے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری

سعودی عرب میں کام کرنے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل جواد سہراب ملک سے سعودی عرب میں میگا پاور اور تعمیراتی کمپنی الفنار کے سی ای او صباح المطلق نے ملاقات کی۔

ملاقات میں صباح المطلق نے کہا کہ ہم پاکستانی افرادی قوت کے اعلیٰ معیار اور سعودی معیشت میں ان کے تعاون سے بہت متاثر ہیں۔

جواد سہراب ملک نے کہا کہ پاکستانی حکومت سعودی عرب کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے اور دونوں ممالک کے لیے باہمی طور پر فائدہ مند مواقع پیدا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس انجینئرنگ، آئی ٹی، ہیلتھ کیئر اور مہمان نوازی سمیت مختلف شعبوں میں ہنر مند اور تجربہ کار پیشہ ور افراد کی بڑی تعداد موجود ہے، مجھے یقین ہے کہ پاکستانی کارکن سعودی عرب کے وژن2030 کے ترقیاتی اہداف میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

تعمیراتی کمپنی الفنار کے سی ای او صباح المطلق نے کہا کہ ہم پاکستانی افرادی قوت کے اعلیٰ معیار اور سعودی معیشت میں ان کے تعاون سے بہت متاثر ہیں، ہم مستقبل کے منصوبوں کے لیے مزید پاکستانی کارکنوں کو ملازمت دینے کے منتظر ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں