سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ کراچی میں ہمارا ایم کیو ایم سے بھر پور مقابلہ ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ڈیڑھ سال کے بعد آج میڈیا پر آیا ہوں، ہم نیا پاکستان بنا سکتے تھے لیکن بہت سے وجوہات تھیں ہم نیا پاکستان نہیں بنا سکے۔
انہوں نے کہا کہ 9 مئی سے جن کا تعلق تھا وہ سزا بھگت رہے ہیں، ہم نے چیئرمین پی ٹی آئی سے ہمیشہ سنا کہ کبھی زندگی میں فوج کے خلاف بات نہیں کرنی،9 مئی کو کیا ہوئے اس کے محرکات کیا تھے اس کے بارے میں بعد میں بتاؤں گا
سابق گورنر سندھ نے یہ بھی کہا کہ جہانگیر ترین کراچی آنے والے ہیں، وقت کم ہے نئی جماعت ہے، عوام کو فیصلہ کرنا ہے اور بلاول اپنی پارٹی کو پنجاب لیکر جائیں جبکہ کوئی شخص بھی شامی خیالی کا شکار نہ رہے کراچی ایم کیو ایم کا ہے۔
عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ جیسا سوچ رہے ہیں کہ کراچی میں جیت جائیں گے تو ایسا نہیں ہوگا، عوام جس کو چاہیں گے منتخب کریں گے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کراچی میں ہمارا ایم کیو ایم سے بھر پور مقابلہ ہوگا جبکہ سندھ میں پیپلز پارٹی سے مقابلہ ہوگا، میری خواہش ہے ن لیگ کے علاؤہ دیگر جماعتوں کے ساتھ جائیں۔
عمران اسماعیل نےکہا کہ ن لیگ کا سندھ میں ہے کیا؟ انہوں نے کبھی سندھ پر توجہ نہیں دی۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ چیئرمین پی ٹی آئی ملک میں بہت پاپولر ہیں لیکن پاپولر ہونا ایک الگ بات ہے اور الیکشن جیتنا الگ ہے، بڑی ٹیم اس وقت آئی پی پی کے پاس ہے۔
سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے مزید کہا کہ ہمارے ساتھ بہت سے لوگ حمایت کررہے ہیں، آئندہ انتخابات میں حصہ لیں گے، ہماری ایک ہفتہ میں کابینہ کا اعلان کریں گے جبکہ ابھی اتحاد کا کسی سے نہیں سوچا ہے، ہم انفرادی طور فی الحال الیکشن لڑیں گے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















