Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان سعودی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرے گا، نگران وزیر داخلہ

نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے کہا ہےکہ پاکستان سعودی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے پاکستان میں سعودی سفیر نواف المالکی سے ملاقات کی جس میں پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے پر گفتگو کی گئی جبکہ فلسطین کی موجودہ صورت حال پر بھی بات چیت کی گئی۔

ملاقات کے دوران سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کو درپیش مسائل کے حل پر بھی بات چیت ہوئی۔

ملاقات میں نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے دونوں برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے سعودی سفیر کی کاوشوں کو سراہا۔

سرفراز احمد بگٹی نے کہا کہ سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی بڑی تعداد دونوں ممالک کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کے عوام خادمین حرمین شریفین سے خاص عقیدت اورمحبت رکھتے ہیں، پاکستان سعودی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرے گا۔

نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے مزید کہا کہ اسرائیلی افواج فلسطین میں بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی کر رہی ہیں۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں