Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ڈپٹی چیئرمین اور پراسیکیوٹر جنرل نیب کی بھاری بھرکم تنخواہ اور مراعات کی منظوری

ڈپٹی چیئرمین اور پراسیکیوٹر جنرل نیب کی بھاری بھرکم تنخواہ اور مراعات کی منظوری دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزارت قانون کی سمری پر وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے ڈپٹی چیئرمین اور پراسیکیوٹر جنرل نیب کی تنخواہ اور مراعات کی منظوری حاصل کی گئی۔

وفاقی حکومت نے ڈپٹی چیئرمین نیب سہیل ناصر کو 15 لاکھ روپے ماہانہ بھاری مراعات کے ساتھ دینے اور پراسیکیوٹر جنرل نیب سید احتشام شاہ کیلئے 16 لاکھ 58 ہزار روپے تنخواہ اور بھاری مراعات کی منظوری دے دی۔

ڈپٹی چئیرمین نیب کو 500 لیٹر پیٹرول، بجلی، گیس اور دیگر الاؤنس ہائیکورٹ کے جج کے مساوی ملیں گے جبکہ پراسیکیوٹر جنرل نیب کو 600 لیٹر پیٹرول، گاڑی بمعہ ڈرائیور، بجلی، گیس اور دیگر الاؤنس سپریم کورٹ جج کے مساوی ملیں گے۔

ڈپٹی چیئرمین نیب اور پراسیکیوٹر جنرل نیب کو ریکوری پر بونس بھی ملے گا۔

چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد کی سفارش پر تنخواہ اور مراعات کی منظوری دی گئی۔

وفاقی کابینہ اجلاس؛ نیب میں ڈپٹی چیئرمین اور پراسیکیوٹر جنرل کی تعیناتی کی منظوری

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس کے دوران ملک کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ اور امن و امان کی صورتحال پر کابینہ کو بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں نیب کے ڈپٹی چیئرمین اور پراسیکیوٹر جنرل کی تقرری کی منظوری، پی آئی اے کی نجکاری کے لئے فنانشل ایڈوائزر کی تقرری کی منظوری، بریگیڈیئر شاہد عامر افسر کو غیر ملکی ایوارڈ سے نوازنے کی منظوری دی گئی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں