Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سابق وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشیدسول کورٹ مری میں پیش

سابق وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد مری کی سول کورٹ کے رو بہ برو پیش ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید اپنے وکیل سردار شہباز خان اور راجہ ماجد نورکے ہمراہ جوڈیشل مجسٹریٹ محمد ذیشان کی عدالت میں پیش ہوئے۔

مری پولیس نے مقدمہ کا چالان عدالت میں جمع کرا دیا جس کے بعد عدالت نے شیخ رشید کو حاضری لگا کر جانے کی اجازت دیدی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ محمد ذیشان نے شیخ رشید احمد کے وکلا کو اگلی سماعت پر دلائل پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/  کولائک کریں۔ ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں