Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

الیکشن کمیشن کی عام انتخابات کی تیاریاں جاری، مختلف اداروں میں اسکروٹنی سیلزقائم

الیکشن کمیشن کی ہدایت پر امیدواروں کے ریکارڈ کی اسکروٹنی کے لیے مختلف اداروں میں اسکروٹنی سیلز قائم کر دیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی ہدایت پرنیب، ایف بی آراوراسٹیٹ بنک آف پاکستان میں اسکروٹنی سیلز قائم کیے گئے۔  امیدواروں کے ریکارڈ کی اسکروٹنی کے لیے ایس این جی پی ایل اور پی ٹی سی ایل میں بھی اسکروٹنی سیل بنا دیے گئے۔

ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اسکروٹنی سیلزآئندہ انتخابات میں شرکت کرنے والے امیدواروں کا ریکارڈ الیکشن کمیشن کو فراہم کریں گے، نیب میں قائم اسکروٹنی سیل امیدوارکے سزا یافتہ ہونے یا پلی بارگین میں ملوث ہونے سے متعلق ریکارڈ الیکشن کمیشن میں جمع کروائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ ایف بی آر کا اسکروٹنی سیل امیدوارکے ٹیکس سے متعلق ریکارڈ الیکشن کمیشن میں جمع کروائے گا۔ اسٹیٹ بنک میں قائم اسکروٹنی سیل امیدوارکے ذمے بنکوں سے لیےگئے قرضوں کا ریکارڈ الیکشن کمیشن کو جمع کروائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی سی ایل اور ایس این جی پی ایل کے ڈیفالٹرز کا ریکارڈ بھی متعلقہ سکروٹنی سیلز الیکشن کمیشن کو فراہم کریں گے، مختلف اداروں کے اسکروٹنی سیلزکی رپورٹ کی روشنی میں ریٹرننگ آفیسر امیدوار کے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کرنے کا مجاز ہوگا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/  کولائک کریں۔ ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں